لوکل ایتھیریم کے بارے میں معلومات

لوکل ایتھیریم ایک پیئر-ٹو-پیئر مارکیٹ پلیس ہے جس میں دنیا بھر سے 100,000 صارفین ETH خریدتے اور بیچتے ہیں۔ اپنے والیٹ اور ٹرانزیکشنز کے ذمہ دار آپ خود ہیں ، جس نے ڈیجیٹل کرنسی کو فیاٹ منی میں تبدیل کرنے کے عمل کو آسان بنا دیا ہے۔

آپ کی ہر ٹرانزیکشن بے باک نگرانوں اور ناجائز کمانے والے بیچ کے لوگوں سے محفوظ ہوگی۔ بلکہ 100% شفاف اینڈ-ٹو-اینڈ اینکرپٹڈ پلیٹ فارم پر آپ کے پاس اپنی ٹرانزیکشن کا مکمل کنٹرول ہوگا، تاکہ آپ کو اور آپ کی پارٹی کو ہر وقت یہ پتا رہے کہ آپ کی کرنسی کہاں ہیں۔

لوکل ایتھیریم کیسے کام کرتا ہے

لوکل ایتھیریم ETH خریدنے اور بیچنے والوں کے لئے ایک لسٹنگ سروس ہے۔دنیا بھر سے خریدنے اور فروخت کرنے والے صارفین کئی طرح کے پیمنٹ میتھڈز کے ذریعے ETH ٹریڈ کرنے کے لئے آفرز پوسٹ کر سکتے ہیں۔ جب صارف آفر پر رسپونڈ کرتا ہے تو بائیر اور سیلر کے درمیان براہ راست ایک پیئر ٹو پیئر ایکسچینج کی بات چیت ہوتی ہے۔

ETH ہمیشہ سےہی صارفین — کی ملکیت ہے اور وہ ہی اس کو کنٹرول کرتے ہیں مطلب کہ ذاتی کیز کو خفیہ رکھا جاتا ہے اور پیغامات کو بھی واٹس ایپ اور سگنل کی طرح اینڈ-ٹو-اینڈ اینکرپشن کے ذریعے خفیہ بنایا جاتا ہے۔ لوکل ایتھیریم کسی صارف کے ETH یا فییٹ کو ہاتھ نہیں لگاتا; یہ ایک ہینڈز فری ویب سائیٹ ہے جس کو سیلف کسٹوڈیئل ڈیسینٹرلائزڈ ویب ایپلیکیشن کہا جاتا ہے۔ یہ ETH اور اس کے بائیرز اور سیلرز کی گمنامی اور ڈی سینٹریلیٹی کو برقرار رکھتا ہے۔

ہماری ہنڈز اف اپروچ کی وجہ سے ہی لوکل ایتھیریم سینٹرلائزڈ ایکسچینجز سے منسلک خطرات سے محفوظ ہے (جن کے نتیجے میںکئی دفعہ سو ملین ڈالر کی چوریاں اور بڑے پیمانے پر ڈیٹا لیک ہو چکے ہیں). ہمارے پاس لینے کے لئے کرپٹوکرنسی نہیں ہے جس کی وجہ ویب سائٹ کی سیلف-کسٹودیئل نیچر ہے، نہ ہی کوئی دلچسپ ریکارڈز موجود ہیں کیونکہ تمام معلومات اینڈ-ٹو-اینڈ اینکرپٹڈ ہوتی ہے۔ بڑے ڈیٹا بریچز اور کرپٹوکرنسی کی چوری کے اس دور میں حیران نہ ہوں، قیمتی ڈیٹا سمبھالنا ایک خطرناک ذمہ داری ہے۔

پیمنٹ ڈسپیوٹ کی صورت میں ہماری بین الااقوامی ٹیم مدد کے لئے موجود ہے — اس کے علاوہ، آپ کے پیئر ٹو پیئر ٹریڈ میں ہماری کوئی مداخلت نہیں ہے۔ پیمنٹ ڈسپیوٹ اس وقت شروع ہوتا ہے جب بائیر اور سیلر پیئر ٹو پیئر ایکسچینج کو اپنے طور پر ختم نہیں کر پاتے۔ اس صورت میں، دونوں میں سے کوئی بھی پارٹی ایک ثالث کو اپنی خفیہ کی دے سکتی ہے، جس سے وہ آپ کے پیغامات کی ہسٹری ڈی کرپٹ کر کے دونوں پارٹیوں کے ساتھ کام کرتے ہوئے کے ایک منصفانہ فیصلہ کر سکیں گے۔ ایک نان کسٹوڈیئل ایسکرو سروس، جو کہ ایتھیریم سمارٹ کانٹریکٹ کے تحت چلتی ہے

ہماری جڑیں

2017 میں آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے دو کرپٹوکرنسی کے شوکین لوگوں نے اس کی بنیاد رکھی۔ لوکل ایتھیریم، لوکل بٹ کوائن اور پیکس فل جیسے پیئر ٹو پیئر پلیٹ فارموں کے بہترین پہلوؤں کو اس وقت سے لے کر اب تک کی ہونے والی شاندار ایجادات سے ملاتا ہے۔ مثلاً سگنل جیسے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن پرٹوکولز، بہت سپورٹ کی جانے والی ان براؤزر کرپٹوگرافی APIs اور تیسری جینیریشن کی سیلف-کسٹوڈیئل ویب ایپلیکیشنز۔

ICO کی ضرورت کے بغیر، پلیٹ فارم لانچ سے پہلے ہی 10,000 صارفین اورگینیکلی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا تھا، اور بہت کم بجٹ کے ساتھ ایک سال کی پرزور ترقی کے بعد، لوکل ایتھیریم کا پہلا ورثن نومبر 2017 میں جاری ہوا۔

لانچ کے کچھ مہینے بعد ہی، لوکل ایتھیریم روزانہ US$300,000 سے زیادہ رقم ایکسچینج کرنے میں لوگوں کی مدد کر رہا تھا۔ 2018 کے اختطام پر، مارکیٹ پلیس نے 130 ممالک سے 100,000 صارفین حاصل کر لئے تھے۔

لوکل ایتھیریم کے صارفین تقریباً ہر ملک میں موجود ہیں، جبکہ ہاٹ سپاٹس وینیزویلا، کینیا، انڈیا، روس، نائیجیریا، چین اور برطانیہ میں ہیں۔

ہمارا عزم

کرپٹوکرنسی میں یہ صلاحیت ہے کہ وہ دینا بھر کی معاشی آزادی کو تیزی سے بڑھا سکتی ہے۔ لوکل ایتھیریم کمیونیٹیز کو غیر مستحکم معیشت سے باہر نکالنے کے لئے اور ہر انسان کو اس کی معاشی قابلیت پر بھروسا دلانے کے لئے آلات بنا رہا ہے۔

ہمیں لوگوں کو ان کے اپنے پیسوں کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھا کر ان کو یہ طاقت دینے میں فخر محسوس ہوتا ہے۔ بٹ کوائن اور ایتھیریم، پرسن ٹو پرسن تعلقات میں سے لیگیسی مالیاتی اداروں اور بیچ کے لوگوں کے رول کو کم — اور ختم — کرنے کے نیت سے بنائے گئے تھے۔ ہم نے لوکل ایتھیریم اس خیال کی بنیاد پر ڈیویلپ کیا تھا کہ کنٹرول ہمیشہ صارفین کے پاس ہی رہے۔

ہمارے ٹاپ فوکس میں وینیزویلا شامل ہے، جہاں لوکل ایتھیریم لوگوں کو مہنگائی سے نجات دلاتا ہے۔ یہ ایک بہت لمبا رستہ ہے، لیکن ہمارا یقین پختہ ہے کہ وینیزویلا، اور باقی لیٹن امریکہ سب سے پہلی بلاک چین معیشت بننے کے بعد دینا کے لئے مثال قائم کرے گا۔

ہماری ٹیم

لوکل ایتھیریم کا ہیڈ آفس میلبورن، آسٹریلیا میں ہے، لیکن ہماری ٹیم کئی افراد پر مشتمل ہے جس کے ممبران آسٹریلیا، ہنگری، وینیزویلا، آرجنٹینا، یوکرین اور روس میں موجود ہیں۔

ہم آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں کہ آپ کسی بھی سوال کے لئے ہم سے رابطہ کریں۔